وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ اجلاس، آپریشنل استعداد بہتر بنانے کی ہدایت

9

9 ستمبر 2026

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس کی انتظامی اور آپریشنل صلاحیتوں میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ صوبے میں فضائی سہولیات کے فروغ کے لیے ادارے کا کردار مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں کمپنی کے انتظامی، مالی اور آپریشنل امور، کارکردگی، مستقبل کے لائحہ عمل اور گزشتہ بورڈ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعدد فیصلوں، تجاویز اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی گئی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کمپنی کے امور میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے منظور شدہ فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کے لیے واضح طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کیپٹن علی آزاد، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.