نصیرآباد میں صحت کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اسپتالوں میں حاضری اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

6

9 ستمبر 2026

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں اور مراکز صحت میں طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی اور مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی، ڈسٹرکٹ منیجر طارق شہباز اور محکمہ صحت کے دیگر افسران و کمیٹی اراکین شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی اور تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت عامہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور مریضوں کو بروقت معائنہ، ضروری علاج اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ متعلقہ افسران کو اسپتالوں کے باقاعدہ دورے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Web Desk

Comments are closed.