تلی تا سبی روڈ کی بحالی کا کام دسمبر کے پہلے ہفتے میں تیز کرنے کا فیصلہ

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

سبی، 23 نومبر: تلی تا سبی روڈ کی بحالی کے منصوبے پر عملی کام دسمبر کے پہلے ہفتے سے مزید تیز کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کے لیے کچھ فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور باقی فنڈز آئندہ ہفتے جاری ہونے کی توقع ہے۔

یہ بات ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

اجلاس میں تلی تا سبی روڈ کی بحالی سمیت ضلع میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، فنڈز کے اجرا اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کے حوالے سے عوام کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں، اس لیے منصوبے پر مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور اسے جلد مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے، کام کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

Web Desk

Comments are closed.