پارلیمنٹ ہاؤس نارنجی روشنیوں سے منور، خواتین کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کا عزم 

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد: خواتین اور بچیوں کے حقوق کے تحفظ، تشدد کے خاتمے اور معاشرے میں مساوات کے فروغ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کو نارنجی روشنیوں سے منور کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کی پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پارلیمنٹ ہاؤس کو نارنجی روشنیوں سے منور کرنے کا افتتاح کیا۔ تقریب کا موضوع ’’گھر سے اسمبلی تک، عورت کی قیادت‘‘ تھا۔

یہ اقدام خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر جاری 16 روزہ مہم کا حصہ ہے، جو ہر سال 25 نومبر سے 10 دسمبر تک منائی جاتی ہے۔

رواں سال عالمی مہم کا عنوان ’’خواتین اور بچیوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہوں، انصاف یقینی بنائیں، متاثرہ افراد کا تحفظ کریں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں‘‘ ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کو نارنجی روشنیوں سے منور کرنے کا مقصد خواتین کے احترام، مساوی حقوق اور تحفظ کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنا اور اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو ایسا محفوظ ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ تشدد، خوف اور امتیازی سلوک سے آزاد زندگی گزار سکیں۔

 

 

Web Desk

Comments are closed.