جی بی ڈی ایم اے اور گورو جگلوٹ کمیونٹی کے درمیان بحالی و تعمیر نو پر مشاورت

15

گلگت — گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل ذاکر حسین سے گورو جگلوٹ کمیونٹی کے ایک مقامی وفد نے ملاقات کی، جس میں علاقے میں جاری بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے بحالی کے عمل، درپیش مسائل اور کمیونٹی کی ضروریات سے جی بی ڈی ایم اے حکام کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ذاکر حسین نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز کی روشنی میں بحالی کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور کمیونٹی کے تعاون سے کام کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ کمیونٹی کی شرکت اور تعاون کے بغیر بحالی کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا، اس لیے مقامی آبادی کی آراء کو مستقبل کے منصوبوں میں شامل کیا جائے گا۔

Web Desk

Comments are closed.