آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر کی نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 3 فروری 2026 — آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بعد ازاں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور تربیت و دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقین نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو پاک بحریہ کے جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور قریبی بحری تعاون موجود ہے، اور اس دورے سے دونوں ممالک خصوصاً بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Web Desk

Comments are closed.