ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے (62 کھرب 13 ارب روپے) کی ریکارڈ ریکوری کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔
ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل امجد مجید اولکھ نے نیب کی کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دی۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی قیادت میں ادارے کی بے مثال کارکردگی۔
نیب نے قیام سے اب تک کی سب سے بڑی سالانہ وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
گزشتہ تین سالوں میں نیب کی مجموعی ریکوری 11524 ارب روپے (41 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔
نیب نے 29 لاکھ 80 ہزار ایکڑ سرکاری و جنگلاتی اراضی واگزار کرا لی۔
واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مجموعی مالیت 59 کھرب 80 ارب روپے ہے۔
نیب سکھر نے 3730 ارب روپے، بلوچستان نے 1374 ارب روپے جبکہ ملتان نے 653 ارب روپے مالیت کی زمین بحال کرائی۔
ہاؤسنگ اسکیموں کے 1 لاکھ 15 ہزار متاثرین کو 180 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔
تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل نظام کے تحت 2.8 ارب روپے براہ راست متاثرین کے بینک کھاتوں میں منتقل۔
اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ کے متاثرین کو 72.23 ارب روپے مالیت کے پلاٹس واپس دلائے گئے۔
ایڈن ہاؤسنگ، الباری گروپ اور AAA ایسوسی ایٹس کے متاثرین کو اربوں روپے کی واپسی ممکن بنائی گئی۔
آپریشنز ڈویژن کو 23,411 شکایات موصول، غیر ضروری شکایات میں 24 فیصد کمی۔
پبلک آفس ہولڈرز اور تاجروں کے خلاف شکایات میں 52 فیصد نمایاں کمی۔
نیب نے سال کے دوران 191 انکوائریز اور 65 اہم تحقیقات مکمل کیں۔
کرپشن کے خلاف وِسل بلوئرز کی شکایات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عدالتوں میں نیب کے استغاثہ کی کامیابی کی شرح 72 فیصد تک پہنچ گئی۔
تحقیقات میں مصنوعی ذہانت (AI) اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع۔
عدالتوں میں 302 ریفرنسز زیر سماعت رہے، قانون میں تبدیلی کے بعد 246 ریفرنسز دیگر اداروں کو منتقل۔
اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 127 ارب روپے کے اثاثوں پر مشتمل 39 ہائی پروفائل کیسز کا آغاز۔
وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت 238 آسامیاں ختم، سالانہ 356 ملین روپے کی بچت۔
آپریشنل اخراجات اور ایندھن کے استعمال میں 30 فیصد کمی۔
نیب میں ای-آفس سسٹم نافذ، ملازمین کے لیے ڈیجیٹل HRMS سسٹم تیار۔
اندرونی احتساب کے تحت 13 انکوائریز مکمل، جعل سازوں کے نیٹ ورک بے نقاب۔
ملائیشیا، سعودی عرب اور نائجیریا کے انسدادِ بدعنوانی اداروں کے ساتھ نئے عالمی معاہدے۔


Comments are closed.