عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گلگت، 03 فروری:
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان کیش لیس اکانومی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی آن لائن ٹرانزیکشن ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے، ساجد ولی اور اے ڈی اکاؤنٹس، شبیر احمد نے نیشنل بینک کے عملے کے ساتھ اسلام آباد میں کامیابی سے انجام دی۔
اب سے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام مالیاتی لین دین مکمل طور پر آن لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کیے جائیں گے، جس سے شفافیت، کارکردگی اور فوری مالی ریکارڈنگ میں اضافہ ہوگا۔ یہ اقدام گلگت میں جدید مالیاتی نظام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
GDA کے عہدیداروں نے اس کامیابی کو مستقبل میں تمام مالیاتی عمل کو آسان اور محفوظ بنانے کی سمت میں ایک سنگِ میل قرار دیا ہے، جس سے ادارے کی ڈیجیٹل اور کیش لیس معیشت کی جانب منتقلی کو تقویت ملے گی۔


Comments are closed.