ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پریس کانفرنس میں جعلی بیانیہ اور قومی سلامتی پر تفصیلی بریفنگ

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
راولپنڈی، 05 دسمبر 2025: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں ملک میں جاری سیکیورٹی اقدامات، سرحدی نگرانی، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور فوجی تیاریوں پر تفصیل سے میڈیا کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر اور بیرونی نیٹ ورک جعلی بیانیہ پھیلا رہے ہیں تاکہ عوام میں فوج اور ریاست کے خلاف اشتعال پیدا کیا جا سکے۔ “اقتدار میں ہو تو ملک میں جمہوریت ورنہ آمریت، اور دہشت گرد بچوں کو شہید کر رہے ہیں، جبکہ یہ کہتا ہے ان سے بات کرو۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ بیانیہ چند غیر ملکی اور بے نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے، جسے بھارتی میڈیا اور ‘را’ کے اکاؤنٹس آگے بڑھاتے ہیں۔ افغان اور بین الاقوامی میڈیا بھی بعض اوقات اسے بغیر تصدیق نشر کرتا ہے۔

انہوں نے فوجی افسران کی تصاویر پر جعلی وی لاگ اور تنقید پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ تین ماہ میں بلوچستان میں 200 سے زائد آپریشنز میں 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ جعلی میڈیا بنانے والے اور ان کے بیرونی اسپانسر پاکستان کی فوج اور عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے۔ “یہ پروپیگنڈا محض خاک میں ملا دیا جائے گا، کیونکہ فوج کی شفاف قیادت اور عوام کی حمایت مضبوط ہے۔”

Web Desk

Comments are closed.