پاک بھارت کشیدگی میں شدت: نانگا ٹک پر پاکستانی گولہ باری سے بھارتی ہیڈکوارٹر تباہ

پانڈو سیکٹر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرائے جانے کی اطلاعات

0

پاک بھارت کشیدگی میں شدت: نانگا ٹک پر پاکستانی گولہ باری سے بھارتی ہیڈکوارٹر تباہ

پانڈو سیکٹر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرائے جانے کی اطلاعات

اسلام آباد:

بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کی مؤثر اور بھرپور کارروائی جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پانڈو سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی افواج کے خلاف ہدفی گولہ باری کرتے ہوئے ان کے نانگا ٹک پر واقع بٹالین ہیڈکوارٹر کو شدید نقصان پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے اشتعال انگیزی پر پاکستان نے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھارتی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ پہلی بار نہیں، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا چکا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.