!….کوئٹہ- صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ میں لوگوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور اس خدمت سے جو ذہنی سکون ملتا ہے وہ الفاظ نہیں جو بیان کیے جا سکیں

5

کوئٹہ- صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ میں لوگوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور اس خدمت سے جو ذہنی سکون ملتا ہے وہ الفاظ نہیں جو بیان کیے جا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ائے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور بعض مسائل موقع پر ہی احکامات صادر کیے انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اپ کو عوام کا خادم سمجھتا ہوں میرے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں نہ صرف اپنے حلقہ انتخاب بلکہ پورے بلوچستان کے لوگوں کے لیے ہمہ تن خدمت کے لیے حاضر ہوں انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کا اغاز ہو گیا ہے یقینا ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور لوگ خوشحال ہوں گے۔

عسکر انٹرنیشنل

Comments are closed.