وزیراعظم کی ڈاکٹر مصدق ملک کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی پر خراجِ تحسین

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 25 نومبر: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو نئی دہلی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی پر سراہا ہے۔

وزیراعظم سے ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی تاریخ اور زمینی حقائق کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔

وزیراعظم نے فورم پر ڈاکٹر مصدق ملک کے اندازِ اظہار اور اردو زبان کے استعمال کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے تحمل اور فکری وضاحت پر مبنی سفارت کاری کا قابلِ تحسین معیار متعارف کرایا ہے، جس سے خطے میں پاکستان کے مثبت تشخص اور شناخت کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیراعظم کو اپنے دورۂ بھارت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Web Desk

Comments are closed.