چمن میں انسدادِ پولیو مہم: پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ، سخت ہدایات جاری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
چمن، 16 دسمبر 2025:
چمن میں قومی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، ای او سی، پولیو کوآرڈینیٹرز، مانیٹرز اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں مہم کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور کوریج کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مانیٹرز نے مختلف یونین کونسلز کی رپورٹس پیش کیں جن میں بعض علاقوں میں والدین کے انکار اور رسائی کے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، بروقت رپورٹنگ اور والدین کو قائل کرنے کے عمل پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام افسران اور عملہ دیانتداری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
Comments are closed.