کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی املاک، پراپرٹی ٹیکس اور کرایوں کا جائزہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی املاک سے متعلق پراپرٹی ٹیکس اور کرایوں کی آمدن کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، محکمہ بلدیات اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہر بھر میں موجود میٹروپولیٹن کارپوریشن کی املاک، بشمول فائر بریگیڈ پلازہ، پراپرٹی ٹیکس کی وصولی، کرایہ داری کے انتظامات اور متعلقہ مالی امور کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء نے املاک کا درست ریکارڈ مرتب کرنے، واجبات کا تعین کرنے اور آمدن کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
حافظ محمد طارق نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام املاک، کرایہ داری کے انتظامات اور پراپرٹی ٹیکس کی مکمل تفصیلات مرتب کرکے پیش کی جائیں تاکہ آمدن کے معاملات کو شفاف اور منظم انداز میں چلایا جا سکے۔


Comments are closed.