عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پر سنجیدہ توجہ دینے اور سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی صحت کا معاملہ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے اور اسے معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا طبی معائنہ کرایا جائے، میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے جیل سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے خط لکھا ہے، سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے اور اسے درخواست تصور کرتے ہوئے کارروائی کرے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے زور دیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے عمران خان کی بہنوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کرانے کے ساتھ ان کے ذاتی معالج کو بھی فوری ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حلیمہ خان پنجاب میں مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 60 روز سے نظر بندی کا سامنا کر رہی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ان کے خلاف کارروائیاں ختم کرے۔


Comments are closed.