لسبیلہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جدید ڈائیلاسز یونٹ کا افتتاح

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لسبیلہ، 18 نومبر: ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال لسبیلہ میں جدید ڈائیلاسز یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جس سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو اپنے علاقے میں علاج کی سہولت میسر آئے گی۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ، چیئرمین لسبیلہ سردار غلام فاروق شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی صحت مند معاشرے کے لیے ناگزیر ہے۔ ڈائیلاسز یونٹ کے قیام سے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے بڑے شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت کم ہوگی۔

علاقے کے عوامی اور سماجی حلقوں نے اس سہولت کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مستحق مریضوں کو علاج تک رسائی میں آسانی ہوگی۔

Web Desk

Comments are closed.