ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی شہریوں سے روزانہ ملاقاتیں، شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 18 نومبر: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست رسائی یقینی بنانے کے لیے اپنے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھے ہوئے ہیں اور روزانہ شہریوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل پیش کیے، جنہیں ڈپٹی کمشنر نے توجہ سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ان کے ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے حل میں غفلت، تاخیر یا غیر ضروری دفتری کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں اور کیے گئے اقدامات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایات کے مطابق بھی عوامی مسائل کے حل اور مختلف محکموں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت، شہریوں کی مشکلات کا ازالہ اور سرکاری دفاتر تک آسان رسائی اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.