عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 19 نومبر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 10 افراد کے جاں بحق اور 29 کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور حادثے سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے۔


Comments are closed.