شنگھائی تعاون تنظیم کا پہلا تہذیبی مکالمہ فورم، پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر زور

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نئی دہلی: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تہذیبی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ثقافتیں اور تہذیبیں جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں بلکہ ان کا تعلق مشترکہ تاریخ اور انسانی ورثے سے ہوتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تہذیبی مکالمہ فورم کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہذیب و تمدن کے موضوع پر کثیرالجہتی مکالمے میں شرکت پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ خطے کے ممالک اپنی مشترکہ تاریخ، جغرافیے، ثقافتوں اور تہذیبوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ یکسانیت کے لیے مکالمے کی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ مکالمہ دراصل تنوع کو سمجھنے اور اس کا احترام کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت، روس، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان قدیم تہذیبی روابط موجود ہیں، جن کے شواہد آثار قدیمہ کی کھدائیوں سے بھی ملتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس سی او کا تہذیبی مکالمہ فورم خطے کے ممالک کو مشترکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرتا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط اور مکالمے کا فروغ بھی ناگزیر ہے۔

 

Web Desk

Comments are closed.