گوادر، اورماڑہ اور جیوانی میں تعلیمی و ماہی گیری کی سہولیات کے منصوبے مکمل 

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر، 25 نومبر 2026

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں اور ماہی گیروں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں، جن پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 56 لاکھ 71 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔

اورماڑہ کے تین سرکاری تعلیمی اداروں، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پنجگ، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کوہ بن اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غازی لین میں 94 لاکھ 13 ہزار روپے کی لاگت سے جدید واش رومز تعمیر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ضلع گوادر کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول اوکار اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول حاجی قاسم محلہ سربندر میں 62 لاکھ 76 ہزار روپے کی لاگت سے واش رومز کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔

ماہی گیروں کے لیے جیوانی جیٹی پر 49 لاکھ 91 ہزار روپے کی لاگت سے شیڈ تعمیر کیا گیا، جبکہ ویسٹ بے گوادر میں بھی اسی لاگت سے ماہی گیروں کے لیے شیڈ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ منصوبے ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کے تحت محکمہ مواصلات و تعمیرات اور فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ کی نگرانی میں مکمل کیے گئے۔

تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مقصد طالبات کے لیے صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول بہتر بنانا ہے، جبکہ ماہی گیروں کے لیے شیڈز کی تعمیر سے ساحلی آبادی کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Web Desk

Comments are closed.