گوادر میں فٹ پاتھوں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کاروباری مالکان کو ہدایات
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر، 25 نومبر 2026
چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر کی زیر صدارت جاوید کمپلیکس میں قائم ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور فوڈ اسٹالز کے مالکان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی، فٹ پاتھوں کی دستیابی اور شہری نظم و ضبط سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کاروباری مالکان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے کاروباری مقامات کے اطراف صفائی برقرار رکھیں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر سامان رکھنے سے گریز کریں اور شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہ ہونے دیں۔
چیئرمین ماجد جوہر نے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی، تجاوزات کی روک تھام اور پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ کھلے رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔


Comments are closed.