سکرنڈ (رپورٹ راج کمار اوڈ): نیشنل پریس کلب سکرند کے الیکشن میں ممتاز سیال صدر منتخب ہوگئے۔ نیوز کے مطابق نیشنل پریس کلب کا الیکشن برائے سال 2025 نیشنل پریس کلب کے سینئر ممبران صحافی قاسم خاصخیلی اور سید آصف علی شاہ شیرازی کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جس میں بلامقابلہ صدر ممتاز سیال، سینئر نائب صدر اصغر لاکہو، نائب صدر سہیل احمد چانڈیو، جنرل سیکرٹری کنور منصور شہزاد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمران شیخ، جوائنٹ سیکرٹری عابد حسین بھٹی، خزانچی مور چانڈیو، انفارمیشن سیکرٹری علی اصغر چھواں، آفس سیکرٹری قربان ۔ علی مری منتخب ہوئے۔جبکہ ورکنگ کمیٹی کے لیے غلام قادر چانڈیو، محمد قاسم خاصخیلی، سید آصف شاہ شیرازی، ذوالفقار علی پپو کُوری فیض اکبر خانزادو شامل ہیں، جبکہ سکرنڈ پریس کلب کے صدر رضا محمد سیال محمد صدیق منگیو ولی بھٹی غلام حیدر سولنگی راج کماراوڈ و۔ دیگرون نے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی


Comments are closed.