ضلعی انتظامیہ حب کے زیر نگرانی کشمیریکجہتی ریلی میئرمیونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اور چیرمین ضلع کونسل پاکستان پیپلزپارتی کے رہنما جاویدجمالی کی زیرقیادت منعقد کی گئ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرحب سربلند خان حب سول سوساِئٹی نمائندگان پیپلزپارٹی کونسلران اقلیت برادری کے ہزاروں افراد شریک ہوئے ریلی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس کے احاطے سے کیا گیا
ڈی جی پی آر حب خبرنامہ 5مئ 2025- ضلعی انتظامیہ حب کے زیر نگرانی کشمیریکجہتی ریلی میئرمیونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اور چیرمین ضلع کونسل پاکستان پیپلزپارتی کے رہنما جاویدجمالی کی زیرقیادت منعقد کی گئ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرحب سربلند خان حب سول سوساِئٹی نمائندگان پیپلزپارٹی کونسلران اقلیت برادری کے ہزاروں افراد شریک ہوئے ریلی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس کے احاطے سے کیا گیا ریلی کے شرکاء نے آرسی ڈی شاہراہ کے مختلف مقامات پر نعرہ بازی کی کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی کےشرکاء کی جانب سےمودی مردہ بادکے نعروں سے صنعتی شہر حب گونج اٹھا لسبیلہ پریس کلب پہنچ کر ریلی نے جلسےکی شکل اختیارکرلی ریلی شرکاءسے میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابوفیض محمد شیخ نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام اورہاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو طاقت کے زور پر کچلنا چاہتا ہےکشمیر یکجہتی ریلی مودی کیلئےواضح پیغام ہے کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کیساتھ ہیں بھارت پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لے کر مظلوم کشمیری عوام پر ظلم وجبر کر رہا ہےہم سروں پر کفن بستہ ہوکر کشمیریوں کی حمایت کیلئے نکلے ہیں بلوچستان کےعوام ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے بارڈرپر موجود افواج پاکستان کےاداروں اورجوانوں کے شانہ بشانہ ہیں بھارت نے جنگ مسلط کرنے کے کوشش کی تو پاکستان کی ہندوبرادری بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہونگے مولچند لاسی نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ہندوبرادری کو انڈیا کی نسبت زیادہ عزت ومقام حاصل یے انہوں نے کہا کہ ہنگلاج میلے میں لاکھوں ہندویاتریوں کی شرکت سے ثابت ہوگیا پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ملک یےچیئرمین حب سول سوساٙئٹی حضرت مولانا یعقوب ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے لہوکی قربانیاں دے کر تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں پچاس ہزار سے زائد لوگ جام شہادت نوش کرچکے ہیں بھارت سات
لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر مسلط کرکے کشمیریوں کے حقوق غصب کررہا ہے ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کوایسے جارحانہ اقدامات سے روکےانہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کومظلوم کشمیری عوام کی مرضی و منشا کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرےمقررنین وڈیرہ بابوفیض شیخ اورمولانایعقوب ساسولی مول چند لاسی نے شانداراورکامیاب ریلی کے شرکاء سےخطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بغارت نے جنگ مسلط کی تو اس مرتبہ انڈین فوج کو نئ دہلی میں گھس کرعبرتناک شکست سے دوچارکرینگے*


Comments are closed.