وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مخدوم محبوب الزماں کی زیر صدارت کھلی کچہری

9

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مخدوم محبوب الزماں کی زیر صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ کے تمام اضلاع میں وزراء اور مشیران کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، جن کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور فوری حل فراہم کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں نوابشاہ میں صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں اراکین اسمبلی غلام قادر چانڈیو، چوہدری جاوید اقبال، کمشنر شہید بینظیرآباد شہمیر خان بھٹو، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار، سیکریٹری خوراک محمد بچل راہپوٹو، ڈی جی خوراک شہزاد فضل عباسی، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے شہریوں نے سڑکوں کی خستہ حالی، صحت کی سہولیات میں کمی، کتا مار و مچھر مار مہم نہ ہونے، روزگار، صفائی، پانی کی قلت، اور ریونیو سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کی، جس پر صوبائی وزیر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ پیپلز میڈیکل اسپتال سے متعلق شکایت پر ایم ایس کو ہدایت دی گئی کہ مشینری کو فعال بنایا جائے اور مریضوں کو مکمل سہولیات دی جائیں۔صوبائی وزیر نے ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، جبکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے سگنلز کی تنصیب اور ای چالان سسٹم جلد نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ریونیو افسران کو حکم دیا گیا کہ فوتی کھاتوں کی فوری تبدیلی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گندم کے ذخائر پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس 12.5 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جسے محفوظ رکھنے پر اخراجات بڑھ رہے ہیں، لہٰذا اسے بہتر نرخ پر فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اگلے سیزن میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کر کے خریداری کی جائے گی مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے

Web Desk

Comments are closed.