عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 1 فروری 2026:
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ جاری کیا۔ جسٹس مظہر نے کہا کہ بھٹو کا ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 اور 9 کے تحت منصفانہ نہیں تھا اور وعدہ معاف گواہ کے بیان پر سزائے موت دینا قانون اور انصاف کے اصولوں کے منافی تھا۔ نوٹ میں کہا گیا کہ ججوں کی ذاتی جانبداری اور پہلے سے قائم شدہ ذہن نے فیصلے کی بنیاد متاثر کی۔ جسٹس مظہر نے عدالتی وقار اور غیر جانبداری کے لیے ٹرائل میں استعمال شدہ سخت جملوں پر تنقید کی اور کہا کہ ریاست کے تمام اداروں کے لیے مشاورتی دائرہ اختیار اہمیت رکھتا ہے۔


Comments are closed.