عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 1 فروری 2026:
فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ خودکش بمباروں کے سہولت کار بھی افغان شہری تھے اور واردات کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔ ایف سی ہیڈکوارٹر پر گزشتہ سال 24 نومبر کو حملے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے جبکہ آٹھ شہری بھی زخمی ہوئے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا شناختی عمل مکمل ہو چکا ہے۔


Comments are closed.