اسپیکر قومی اسمبلی اور برطانوی رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر مؤثر عالمی کردار پر اتفاق

13

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 2 فروری 2026: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کے رکن عمران حسین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں مسئلہ کشمیر، پاک-برطانیہ پارلیمانی تعاون اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران عمران حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کو سراہا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان مسلسل بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر متعلقہ عالمی فورم پر اٹھاتا رہا ہے، اور حالیہ دورہ چین کے دوران بھی چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس کے ساتھ ملاقات میں یہ مسئلہ زیر بحث لایا گیا۔
اسپیکر نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ وفاقی وزیر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کشمیر کو محض علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ ایک سنگین انسانی بحران قرار دیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار اور آرفنج فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

Web Desk

Comments are closed.