جامعہ تربت میں چار روزہ ’’کیچ اکیڈمک گالا 2026‘‘ کا آغاز 17 نومبر سے ہوگا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تربت، 15 نومبر: علم، تحقیق، تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری سرگرمیوں کا رنگا رنگ میلہ ’’کیچ اکیڈمک گالا 2026‘‘ 17 نومبر سے جامعہ تربت کے مین کیمپس میں شروع ہوگا، جو 20 نومبر تک جاری رہے گا۔
جامعہ تربت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس چار روزہ میگا ایونٹ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل، بالخصوص طلبہ اور طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں علمی و تنقیدی سوچ کو فروغ دینا اور جامعہ و مقامی کمیونٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کے ساتھ اساتذہ، والدین، میڈیا کے نمائندوں، شہریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کیچ اکیڈمک گالا 2026 کو تعلیمی سرگرمیوں، تخلیقی اظہار، تحقیق اور کاروباری رجحانات کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مختلف شعبوں میں اپنی دلچسپیوں کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔


Comments are closed.