بلوچستان کی ساحلی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لیے ویڈیو گرافی مقابلہ، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 20 نومبر: محکمہ سیاحت حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام میر نصیر خان نوری آڈیٹوریم میں بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قدرتی حسن کو اجاگر کرنے کے لیے ویڈیو گرافی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق حمل سالار نے پہلی، حسیم جان نے دوسری جبکہ مجیب الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے کی جیوری میں معروف میڈیا پرسن امان اللہ ناصر اور ماہر ویڈیو میکر فریق ریاض شامل تھے، جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، کھیل، ثقافت، سیاحت، آرکائیوز، میوزیم و لائبریریز رحمت صالح بلوچ تھے، جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر مقامی لوک فنکاروں نے روایتی موسیقی بھی پیش کی، جسے حاضرین نے سراہا۔

Web Desk

Comments are closed.