عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 21 نومبر: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے نیپال میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری عالمی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے ہفتے کو نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمے فورم کے موقع پر نیپال کے وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور شہری ہوا بازی کھڑگا راج پوڈیل سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے سیلاب کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر فوری توجہ اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔


Comments are closed.