عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
بیجنگ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا، جو پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔


بیجنگ میں وفاقی وزیر نے چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے صدر فو ژی ہینگ سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کے پہلے خلا نورد کے تاریخی خلائی مشن اور پاک چین خلائی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پروفیسر احسن اقبال کے مطابق خلائی مشن کے لیے دو پاکستانی خلا نوردوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ حتمی خلا نورد کا انتخاب تاریخی خلائی پرواز سے قبل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی خلا نورد کی یہ تاریخی خلائی پرواز پاک چین فولادی دوستی اور دونوں ممالک کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون کی ایک نئی علامت بنے گی۔


Comments are closed.