بلوچستان کے طلباء پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، آئی جی ایف سی

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 25 نومبر 2026

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ)، میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلباء کے ساتھ ایک غیر رسمی نشست میں شرکت کی۔

نشست کے دوران بلوچستان میں شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل، اعلیٰ تعلیم اور نوجوانوں کے لیے ترقی کے مواقع، قومی ترقی میں طلباء کے کردار اور صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی ایف سی نے طلباء کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے طلباء پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معیاری تعلیم، مثبت سوچ اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء نے بلوچستان میں امن و استحکام، تعلیمی ترقی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کاوشوں کو سراہا.

Web Desk

Comments are closed.