قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پانچ روزہ پولیس آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 26 نومبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر ضلع قلعہ عبداللہ میں 21 سے 25 نومبر تک جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحہ سازی، منشیات اور منظم جرائم کے خلاف جامع پولیس آپریشن کیا گیا۔

حکومت بلوچستان کی پیش رفت رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ سازی کے مراکز، جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران ایک ایل ایم جی، ایک سنائپر رائفل، متعدد ایس ایم جی، جی تھری، کلاشنکوف، پستول، امریکی ساختہ شاٹ گن، میگزین، کارتوس اور دیگر اسلحہ برآمد کیا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی جاری ہے۔

حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ سازی، منشیات، بھتہ خوری اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Web Desk

Comments are closed.