صدر مملکت کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، صحت یابی کے لیے نیک خواہشات

3

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لاہور، 27 نومبر: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران قومی امور اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وفاقی وزراء محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

Web Desk

Comments are closed.