امیر مقام آج اپر سوات میں یومِ نجات جلسے سے خطاب کریں گے، اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع

2

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 

اپر سوات: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام آج ضلع اپر سوات میں مسلم لیگ (ن) کے زیرِ اہتمام یومِ نجات اور شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 

جلسے میں سوات کی متعدد اہم سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے، جسے علاقے میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے منعقدہ یہ جلسہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف کی 14 سالہ حکمرانی کے خاتمے کی خوشی میں یومِ نجات کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

انجینئر امیر مقام جلسے سے خصوصی خطاب کریں گے، جس میں وہ پارٹی کی سیاسی حکمتِ عملی، صوبے کی صورتحال اور سوات میں مسلم لیگ (ن) کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اظہارِ خیال کریں گے۔

 

جلسے کے دوران سوات کی سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے علاقے میں پارٹی کی سیاسی پوزیشن اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

Web Desk

Comments are closed.