اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا 33 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاکت کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش،
اسپیکر قومی اسمبلی کی سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کی تعریف۔
ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جراتمندانہ کارروئیوں پر فخر ہے، سردار ایاز صادق
پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی،اسپیکر قومی اسمبلی
پوری قوم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، سردار ایاز صادق
پاکستان کی سر زمین پر دہشتگردی اور بھارتی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اسپیکر قومی اسمبلی
بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے ناپاک عزائم کو قومی یکجہتی کے ساتھ خاک میں ملایا جائے گا،اسپیکر قومی اسمبلی
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی


Comments are closed.