تربت یونیورسٹی میں چار روزہ کیچ اکیڈمک گالا 17 نومبر سے شروع ہوگا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
تربت: جامعہ تربت کے مرکزی کیمپس میں چار روزہ کیچ اکیڈمک گالا 2026ء 17 نومبر سے شروع ہوگا، جو 20 نومبر تک جاری رہے گا۔
جامعہ تربت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس تقریب میں تعلیمی سرگرمیوں، تحقیق، تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
تقریب کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا، فکری اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینا اور جامعہ و مقامی برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانا ہے۔
طلبہ، اساتذہ، والدین، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، شہریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


Comments are closed.