گوادر میں صاف کیے گئے گندے پانی سے پارکوں اور گرین بیلٹس کی آبپاشی کا منصوبہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت صاف، سرسبز اور ماحول دوست شہری ماحول کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
شہر کے مختلف اہم مقامات پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گندے پانی کو صاف کیا جاتا ہے۔
صاف کیے گئے پانی کو پارکوں، گرین بیلٹس اور دیگر عوامی سبز مقامات کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس اقدام کا مقصد سمندری آلودگی میں کمی، آبی وسائل کے پائیدار استعمال کو فروغ دینا اور شہر کی صفائی و ماحولیاتی حالت بہتر بنانا ہے۔
یہ اقدامات صوبائی حکومت کے ترقیاتی وژن اور شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے عزم کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔


Comments are closed.