کوئٹہ میں زرعی انکم ٹیکس اور زیرِ التوا ریونیو درخواستوں کا جائزہ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 18 نومبر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ریونیو سے متعلق مسائل اور زیرِ التوا درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور سرکاری امور میں شفافیت و مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔
وہ ریونیو امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سریاب، سٹی اور صدر سمیت متعلقہ ریونیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس، ریونیو سے متعلق مسائل، موصولہ درخواستوں، کسان کارڈ اور مختلف رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری اقدامات اور زیرِ التوا امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام رپورٹس بروقت مرتب کی جائیں اور عوامی درخواستوں پر بلا تاخیر کارروائی کی جائے


Comments are closed.