عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 19 نومبر: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم قرار دیے گئے 22 خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں کی جانے والی کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Comments are closed.