زیارت میں سیوریج لائنوں کی تعمیر و تنصیب کا کام جاری

1

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کے تحت زیارت ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی تعمیر و تنصیب کا کام جاری ہے۔

منصوبے کا مقصد شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا، عوام کو درپیش مسائل کم کرنا اور شہری سہولیات میں بہتری لانا ہے۔

حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے ساتھ شہر میں صفائی ستھرائی اور ماحول کی بہتری میں بھی مدد ملے گی۔

Web Desk

Comments are closed.