عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارتی وزیر ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی روابط اور تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارتی سیکریٹری ثقافت وویک اگروال سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور ثقافتی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی روابط کے فروغ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.