عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 22 نومبر: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لبنان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر جنرل جوزف عون کے نام تہنیتی پیغام میں لبنان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور لبنان کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے لبنان کی خودمختاری کی اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں اور اس کی سرزمین میں دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر زرداری نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی افواج لبنان کے تمام مقبوضہ علاقوں سے مکمل اور غیر مشروط طور پر انخلا کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
صدرِ مملکت نے لبنان میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Comments are closed.