صدر زرداری کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

3

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 

اسلام آباد، 22 نومبر: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی اور معروف انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

صدرِ مملکت نے صحافت، آزادیٔ اظہار اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے حسین نقی کی طویل اور گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

صدر زرداری نے کہا کہ حسین نقی نے صحافت کے فروغ اور جمہوری اقدار کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

صدرِ مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی

Web Desk

Comments are closed.