زیارت، ہرنائی اور سنجاوی میں امن و امان کی صورتحال پر صوبائی وزیر اور ڈی آئی جی کی ملاقات
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سنجاوی، 22 نومبر: صوبائی وزیر برائے کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ سے ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے دومڑ ہاؤس کلی اڑس سنجاوی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ضلع زیارت، ضلع ہرنائی اور تحصیل سنجاوی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہا کہ زیارت، ہرنائی اور سنجاوی میں امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
ملاقات میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبد القدوس اچکزئی، ایس پی زیارت عبد المالک درانی، اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیر شاہد غلزئی، فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دومڑ اور دیگر قبائلی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں


Comments are closed.