سنجاوی ہسپتال میں نئی ایمرجنسی اور لیبر روم کا افتتاح
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سنجاوی، 22 نومبر: صوبائی وزیر برائے کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے سنجاوی ہسپتال میں نئی ایمرجنسی اور لیبر روم کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں متعلقہ محکموں کے افسران، معززین علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی ہسپتال میں نئی ایمرجنسی اور لیبر روم کے قیام سے علاقے کے عوام، بالخصوص خواتین اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس اقدام سے ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو بروقت طبی امداد اور زچہ و بچہ کی بہتر نگہداشت ممکن ہوگی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ترقیاتی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ مقامی لوگوں کو علاج معالجے کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔


Comments are closed.