کوہلو میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوہلو، 26 نومبر: ایگزیکٹو انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات محبت مری نے ضلع کوہلو میں صوبائی حکومت اور بلوچستان اسٹرٹیجک ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت جاری سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے منصوبوں کی رفتار، تعمیراتی معیار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے جاری کاموں کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی۔
محبت مری نے کہا کہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ تکنیکی تقاضوں کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں


Comments are closed.