رکھنی میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، تعمیراتی معیار پر زور
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
رکھنی، 26 نومبر: ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار نے رکھنی پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے لورالائی روڈ، مین بارکھان روڈ، صمند خان گلی اور ماڈل بازار رکھنی میں جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل کمشنر نے زیرِ تعمیر پری فیبریکیٹڈ سرکاری کوارٹرز کا بھی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق تعمیراتی کام جلد مکمل کرکے متعلقہ محکمے کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔


Comments are closed.