کوہلو میں جماعت ہشتم کے امتحانات کا جائزہ، نقل کی روک تھام کی ہدایت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوہلو، 26 نومبر: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبدالحمید زہری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمیع الحق نے ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں اور جماعت ہشتم کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
انہوں نے امتحانی انتظامات، طلبہ و طالبات کی حاضری، امتحانی عملے کی کارکردگی اور امتحانی ماحول کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے نقل کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی اور میرٹ و شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔


Comments are closed.