ڈیرہ بگٹی میں امتحانی مراکز اور سرکاری اسکولوں کا معائنہ

0

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

ڈیرہ بگٹی، 26 نومبر: ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہِ سلیمان ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اعجاز بگٹی کے ہمراہ قادرآباد اور پھیلاوغ کے مختلف امتحانی مراکز اور سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

انہوں نے مڈل اسٹینڈرڈ امتحانات کے انتظامات، نقل کی روک تھام، سیکیورٹی، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی حاضری، صفائی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر محمد سلیم زرکون نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تعلیمی معیار بہتر بنانے اور امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Web Desk

Comments are closed.